اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پاک فوج نے دفاعی منصوبہ سازی کو پہلی بار تحریری شکل دیدی، دفاعی منصوبہ سازی 13 باب پر مشتمل ہے، ملٹری ڈاکٹرائن میں حکومت سمیت تمام فریقین کو شامل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دفاعی منصوبہ سازی سٹرکچر سپورٹ کے حوالے سے ترتیب دی گئی ہے۔ پاک فوج کی دفاعی منصوبہ سازی میں ملک کی دفاعی پالیسی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج نے دفاعی کمیٹی یا تھنک ٹینک کو دفاعی پالیسی ترتیب دینے کی تجویز دی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے کہا گیا ہے جنگی حکمت عملی کے تحت موجودہ حالات میں فوج تنہا دفاع نہیں کر سکتی۔ 2004ء کے بعد سے کوئی قومی دفاعی منصوبہ سازی ترتیب نہیں دی گئی۔ قومی دفاعی منصوبہ سازی نہ ہونے سے ملک کو مشکلات پیش آئیں۔