پاکستان میں 50 لاکھ بچے بنیادی تعلیم سے محروم ہیں، اقوام متحدہ: ذمہ داری حکومت کی ہے، ورلڈ بنک

اسلام آباد (اے پی اے) اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 50 لاکھ بچے بنیادی تعلیم سے محروم ہیں۔ اقوام متحدہ کے تعلیم، سائنس اور ثفافت سے متعلق ادارے یونیسکو کی ”نوجوان اور مہارت“ کے عنوان سے جاری کردہ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بے روزگاری کی شرح میں کمی اور اقتصادی ترقی میں اضافے کے لئے نوجوانوں کو فنی تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ شعبہ تعلیم کے لئے یونیسکو کے خصوصی معاون ارشد سعید خان نے بتایا کہ پرائمری تعلیم سے محروم بچوں پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ پانچ سے نو سال کی عمر کے پچاس لاکھ بچے سکولوں میں نہیں ہیں۔ علاوہ ازیں ورلڈ بنک حکام نے میڈیا کو آن لائن بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے امبھی بہت کچھ کرنا ہے، تعلیم میں جدید ٹیکنالوجی کا اپنایا جانا ضروری ہے، تعلیم کے فروغ کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہے، پاکستان میں 6 سے 16 سال کی عمر کے اڑھائی کروڑ بچے سکول نہیں جاتے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...