”حکمرانوں کی مداخلت رہی تو انتخابات شفاف نہیں ہونگے“

Oct 19, 2012

لاہور(لیڈی رپورٹر ) آل پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان و مرکزی سیکرٹری اطلاعات آسیہ اسحاق نے کہا کہ خےبر پی کے مےں پلاننگ کے تحت اےسی صورتحال بنائی جا رہی ہے، جس سے اندازہ ہو رہا ہے کہ انتخابات بر وقت نہےں ہوں گے اور اگر ہوئے تو حکمرانوں کی مداخلت سے شفاف نہےں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ اے پی اےم اےل پہلے بھی اس بات کی نشاندہی کر چکی ہے کہ انتخابات مےں جعلی ووٹر لسٹوں کے ذرےعے دھاندلی کا اےک منصوبہ مکمل کےا جا چکا ہے اور اب حکومتی بے جا مداخلت اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ دھاندلی کے منصوبے بن چکے ہےں ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ واضح طو رپر کہہ چکے ہیں ایوان صدر کو سیاسی سر گرمیوں کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہئے لیکن حیرت ہے کہ ان احکامات کو کوئی اہمیت نہیں دی جا رہی۔

مزیدخبریں