جنوبی کوریا، ارجنٹینا، آسٹریلیا، لیگزمبرگ اور روانڈا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی غیر مستقل رکن منتخب

Oct 19, 2012

اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جنوبی کوریا، ارجنٹینا، آسٹریلیا، لیگمبرگ اور روانڈا کو 2 سال کیلئے غیر مستقل رکن منتخب کر لیا۔ پانچوں ممالک کو جنرل اسمبلی میں موجود دو تہائی اکثریت نے خفیہ ووٹنگ کے ذریعے منتخب کیا۔ 193 ممبران پر مشتمل جنرل اسمبلی کے پہلے را¶نڈ میں ارجنٹینا، آسٹریلیا اور روانڈا جبکہ دوسرے را¶نڈ میں جنوبی کوریا اور لیگزمبرگ کا انتخاب عمل میں آیا۔ 5 نومنتخب ارکان، بھارت، کولمبیا، جرمنی، پرتگال اور جنوبی افریقہ کی جگہ لیں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 5 مستقل ارکان چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکہ ویٹو پاور رکھتے ہیں جبکہ غیر مستقل ارکان آذربائیجان، گوئٹے مالا، سولوکو، پاکستان اور ٹوگو 2012ءتک کونسل میں موجود رہیں گے۔

مزیدخبریں