اسلام آباد (نامہ نگار) سینیٹر کلثوم پروین نے کمیٹی ممبران کی جانب سے آئی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف تحریک استحقاق ایوان میں پیش کی۔ چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے تحریک استحقاق متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دی۔ سینیٹر کلثوم پروین نے بتایا کمیٹی اجلاس میں آئی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ناصر نے کمیٹی ارکان کی توہین کرتے ہوئے کہا ہم پارلیمنٹ کو جوابدہ نہیں۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی ناصر نے تضحیک آمیز رویہ اپنایا اور ممبران کے ساتھ سخت زبان استعمال کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی پارلیمنٹ کے سامنے پیش نہیں ہوسکتا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی نے کہا پارلیمنٹ کو جوابدہ نہیں: سینٹ میں تحریک استحقاق پیش
Oct 19, 2012