ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 4 خصوصی ٹرینیں چلانے اور شالیمار ایکسپریس کے کرائے میں 50 فیصد کمی کا اعلان

لاہور (نوائے وقت نیوز) ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے عید کے دونوں روز شالیمار ایکسپریس کے کرایہ میں 50 فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو شالیمار ایکسپریس نے بتایا کہ محکمہ نے کراچی سے لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے 2 دنوں میں کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کے کرایہ میں 50 فیصد کمی کی جائے گی اور ہفتہ اور اتوار کو مسافر صرف آدھا کرایہ دے کر کراچی سے لاہور تک کا سفر کر سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...