لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی سے متاثرین رنگ روڈ کے وفد نے سابق رکن قومی اسمبلی میاں منیر احمد کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں سعید قادر شیخ، عمران محمود، چودھری سہیل، گوگا گجر، چودھری غلام حسین، قیصر ملک، شیخ فرمان قریشی، محمد اعظم حسین، ندیم احمد، میاں ارشد محمود، چودھری احسان، آصف خاں شامل تھے۔ وفد نے پرویز الٰہی کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا خادم اعلیٰ نے ہم سے وعدہ کیا تھا جن لوگوں کی زمین سڑک میں آئے گی ان کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق رقم ادا کی جائے گی اور سڑک سے 40 سے 50 فٹ دور قائم دکانوں اور مکانوں کو توڑا نہیں جائے گا بلکہ ان کو ریلیف دیا جائے گا ایک ہزار دکانیں اور 150 گھر مسمار کر دئیے جس سے 500 کے قریب خاندان بے روزگار ہو گئے ہیں۔ وفد نے پرویز الٰہی سے مطالبہ کیا انجمن تاجران ملتان روڈ، یتیم خانہ، سمن آباد، بھلہ سٹاپ، چھپڑ سٹاپ، چوبرجی کوارٹر، سکیم موڑ کے رہائشیوں کو انصاف دلایا جائے۔ پرویز الٰہی نے متاثرین کو یقین دلایا کہ ہم ان کے ساتھ ہیں اور ان کو ان کا حق دلایا جائے گا، متاثرین اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں۔دریں اثناءپرویز الٰہی سے سےد آصف ہاشمی نے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سےاسی صورتحال اور ضمنی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔