واشنگٹن + کابل (اے پی اے + آن لائن) نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرے فوگ راسموسین نے کہا ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلا کے بارے میں طے شدہ شیڈول میں تبدیلی نہیں آئے گی۔ افغانستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے افغانستان مکمل طور پر اپنے پا¶ں پر کھڑا ہو لیکن وہ ابھی تک اس پوزیشن میں نہیں ہے، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ 2014ءتک افغان فورسز کو اس قابل بنا لیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں افغان حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ اگر امرےکی واتحادی فورسز نے ملک کا سکیورٹی کنٹرول فوری بنےادوں پر افغان فورسز کے حوالے کرنے کا فےصلہ کےا تو ملکی فوج اور پولےس سکیورٹی کی تمام تر ذمہ دارےاں سنبھالنے کےلئے تےار اور اس کی خواہاں بھی ہےں، امرےکہ مےں آئندہ صدارتی انتخابات سے واشنگٹن کی افغانستان سے متعلق پالےسی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا جبکہ نےٹو کے سےکرٹری جنرل راسموسن نے کہا کہ افغانستان سے فوجی انخلا کے بارے میں طے شدہ شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، 2014ءتک افغان فورسز کو سلامتی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے قابل بنانے کے لئے افغان حکومت کے ساتھ ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ صدر کرزئی نے کہا کہ افغانستان سکیورٹی کی منتقلی کے عمل کےلئے ضرورت پڑنے پر پوری طرح سے تےار ہے، اس کے ساتھ ہی وہ اس کا خواہاں بھی ہے، ےہ تمام پہلو¶ں سے ہمارے اور نےٹو کےلئے اےک اچھی خبر ہے۔ صدر کرزئی نے مزید کہا کہ وہ ےہ خےال نہےں رکھتے کہ امرےکہ مےں آئندہ صدارتی انتخابات سے واشنگٹن کی افغانستان سے متعلق پالےسی پر کوئی فرق پڑے گا، چاہے ان مےں صدر اوبامہ کامےاب ہوں ےا مٹ رومنی۔
افغانستان سے فوجی انخلا کے طے شدہ شیڈول میں تبدیلی نہیں ہو گی: راسموسین
Oct 19, 2012