ڈینگی سرویلنس سیل محکمہ صحت سندھ کے فوکل پرسن ڈاکٹر شکیل اے ملک کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ڈینگی کے شبے میں لائے گئے مزید سات افراد میں ڈینگی پازیٹو کی تصدیق ہوگئی۔اس تصدیق کے بعد رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد تین سو چوبیس ہوگئی ہے۔ڈینگی سرویلنس سیل محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت شہر کے مختلف سرکاری اور نجی ہسپتالوں ڈینگی وائرس سے متاثرہ چھ مریض زیر علاج ہیں۔