لندن کے رائل البرٹ ہال میں منعقدہ ہئیرشومیں دنیا بھر سےہئیر ڈیزائنرزنے شرکت کی ۔ ماڈلزکے نت نئے ہئیرسٹائلز نے شرکاء کوحیران کردیا۔ رنگین زلفوں اور ان سے بنے انوکھے سٹائلز کو پیش کرنے کا اندازبھی منفرد تھا۔ کسی نے گروپ ڈانس کیا تو کسی نے اکیلے ہی ریمپ کی رونق بڑھائی۔ ہئیر سٹائل کے ساتھ ساتھ دیدہ زیب ملبوسات اور میک اپ کے نئے انداز دیکھنے سے تعلق رکھتے تھے۔ سالانہ ہئیر شو کے ذریعے تیس برس میں اسی لاکھ پاؤنڈ امداد جمع کی جاچکی ہے جسے خون کے کینسرپرکی جانے والی ریسرچ کیلئے وقف کیا گیا ہے۔
لندن میں مصنوعی بالوں کےسالانہ شو میں خوبصورت زلفوں نے لوگوں کوآسیرکرلیا۔
Oct 19, 2012 | 21:16