ماضی کےمعروف گلوکار ایلوس پریسلے کا مومی مجسمہ لاس اینجلس میں مادام تساؤدز عجائب گھرکی زینت بنا دیا گیا۔

مومی عجائب گھر میں ایلوس پریسلے کے مجسمے کی نمائش کے موقع پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی ، تین لاکھ ڈالر مالیت سے بنائے گئے مجسمے کو مکمل کرنے میں آٹھ ماہ لگے۔ مجسمے کو ایلوس کے انیس سو ستاون کے گانے "جیل ہاؤس راک کا لباس پہنایا گیا ہے۔ ایلوس کو "کنگ آف راک اینڈ رول"قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے گانے "ہارٹ بریک ہوٹل"سے شہرت حاصل کی۔ اُنہوں نے اپنے کیرئر کے دوران آٹھ سو سے زائد گیت گائے ۔ وہ سولہ اگست انیس سو ستتر کو بیالیس برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کے ہزاروں مداح ہر سال انکی برسی میں شرکت کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن