آج شام قلات، مکران، ژوب ڈویژن، کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخواہ اورگلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گرمی کا زرو ٹوٹ گیا ہے اور رات کے درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، خضدار ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوئی، سب سےزیادہ بارش دیر، کالام اور پٹن میں دو ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی چھور اور مٹھی میں پڑی جہاں درجہ حرارت سینتیس جبکہ آج سب سے کم درجہ حرارت استور اور کالام میں دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن