کورنگی بلال کالونی میں مقامی ہوٹل کے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پینتیس سالہ ولی خان کوقتل کردیا۔ مقتول کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا گیا ہے۔ اورنگی ٹاؤن میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی کا کارکن یوسف ہلاک ہوگیا جسے عباسی ہسپتال منتقل کردیا گیا اسکے علاوہ بوٹ بیسن کے علاقے میں ایک فلیٹ سے لاش ملی ہے پولیس کا کہناہے کہ مقتول جاوید علی نے خود کشی کی جبکہ نیوکراچی سے پولیس اہلکارکوفائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ ادھر ابوالحسن اصفہانی روڈ پر اہلسنت والجماعت کی احتجاجی ریلی کے بعد واپسی پر فائرنگ کے نتیجے میں مدرسے کے تین طالعبلموں کو ہلاک کردیا ہلاک ہونے والوں میں عبدالعزیز، مجاہد اور ایک نامعلوم نوجوان ہلاک ہوا اسکے علاوہ بلدیہ کے علاقے میں کارپر فائرنگ کی گئی جسکے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افرادزخمی ہوئے زخمیوں میں 48سالہ فاروق احمدانکا بیٹا 28سالہ سعد فاروق انکے رشتہ دار 33سالہ نصرت ، 33سالہ حماد شامل ہے جبکہ ہسپتال جاتے ہوئے فاروق احمد کا بیٹا سعد فاروق ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑگیا لاشوں کو عباسی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ کورنگی میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے اسکے علاوہ منگھوپیر میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص بھی دم توڑگیا اسکے علاوہ پنجاب چورنگی پر فائرنگ کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کی ایم پی اے کلثوم چانڈیو پر فائرنگ کی گئی جسکے نتیجے میں وہ زخمی ہوئی تاہم اب انکی حالت خظرے سے باہر ہے