اسلام آباد(اے پی اے ) کاروبار دوست کی دعویدار حکومت اب تک وفاقی وزیر تجارت کا تقرر نہیں کر سکی، نئی حکومت نے اپنے قیام کے فورا بعد معاشی ترجیح اور کاروبار دوست ہونے کے دعوے کئے تھے، لیکن تجارتی فروغ کیلئے حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک ملک کے وفاقی وزیر تجارت کا اعلان نہیں کیا جا سکا۔ ٹیکسٹائل کا شعبہ جو ملکی معیشت کا اہم ستون ہے، اس سیکٹر کا کام بھی وزیر ٹیکسٹائل کے بغیرچلایا جا رہا ہے، وزیر ٹیکسٹائل کی عدم موجودگی میں واضح پالیسی نہ ہونے کے باعث ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو مسائل درپیش ہیں، اور اس سیکٹر کی برآمدات متاثر ہورہی ہیں۔
”کاروبار دوست حکومت“ وفاقی وزیر تجارت کا تقرر نہ کرسکی
Oct 19, 2013