پیپلزپارٹی عوامی احتساب سے زیادہ عرصہ بچ نہیں سکتی، ممتازبھٹو

 میرپور بھٹو(پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوامی احتساب سے زیادہ عرصہ بچ نہیں سکتی، زرداری وزیراعظم نوازشریف کا ساتھ دینے کا اعلان کرکے خود کو احتساب سے بچانے کا ڈھونگ کر رہے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے سندھ بھر سے آئے ہوئے ہزاروں افراد سے عید ملنے کے موقع پر اپنے آبائی گاﺅں میرپو ربھٹو میں کیا۔ عید کے تیسرے دن بھی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت دیگر حکومتی رہنماﺅں نے ممتاز بھٹو اور نواب زادہ امیر بخش بھٹو سے فون پر عید مبارکباد دی۔ ممتاز بھٹو نے مزید کہاکہ زرداری نے بابو کے قبے میں جاکر اپنے والد کی قبر پر دعاﺅ نہیںمانگی لیکن نوڈیرو آکر بھٹو کی رہائش گاہوں پر ڈیرہ جمایا جہاں زرداری کو بیٹھنے کا حق نہیں لہٰذا سندھ حکومت اس کے چالیس ساتھیوں کے ہاتھوں میں ہے جس وجہ سے زرداری ابھی تک ناجائز سرکاری مزے لے رہا ہے۔ بہرحال زرداری نے پرائم منسٹر نواز شریف کا نعرہ لگا کر ساتھ دینے کا اعلان کیا جو سب کو سمجھ میں آیا ہے کہ و ہ خود کو لوٹی ہوئی دولت کے احتساب اور قتل کے مقدمات سے بچنے کے لئے ڈھونگ کررہا ہے جب کہ دوسری جانب سندھ حکومت بھی مرکز کے سہارے چل رہی ہے ورنہ اس وقت تک کپتان اور اس کی ٹیم کا قبرستان بن جاتا اگر وزیراعظم محمد نواز شریف آکرکراچی میں بیٹھ کر خونریزی پر کنٹرول کرنے کے اقدامات نہ کرتے اور امن و امان کا مسئلہ مرکزی حکومت اپنے ہاتھوںمیں نہ لیتی لیکن یہ تمام اقدامات عارضی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن