شام میں غذائی بحران‘ علماءنے مردہ جانور کھانے کا فتویٰ جاری کردیا

Oct 19, 2013

دمشق (آن لائن) شام میں جاری خانہ جنگی سے غذائی بحران جنم لینے لگا، بھوک سے بے حال عوام کیلئے شامی علما نے مردہ جانور کھانے کا فتویٰ جاری کردیا۔ شام میں خوراک کے بحران کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دمشق سے محض چند کلومیٹر دور بھی شامی عوام کھانے پینے کی اشیا کو ترسنے لگے ہیں۔ مقامی میڈیا میں جاری بیان میں علما کا کہنا تھا کہ انہوں نے طویل مشاورت کے بعد یہ فتویٰ دیا ہے۔ انہوں نے اسلامی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے جنوبی دمشق کے مسلمانوں کی مدد کریں۔

مزیدخبریں