ویرونا (اے پی پی) اٹلی کے شہر ویرونا میں دوسرے یوریشیائی فورم کا افتتاح ہوگیا۔گذشتہ روز شروع ہونے والے اس دوروزہ فورم میں جدت کاری اور اشتراک عمل کو فروغ دیا جانا اولین موضوع ہے۔ اس کے علاوہ فورم کے شرکاء شعبہ توانائی، معاشی اور مالیاتی شعبے، زرعی اور صنعتی شعبوں میں باہمی تعاون، انفراسٹرکچر کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔