نیویارک (آن لائن)15سالہ امریکی نوجوان نے عیدکی شب کار کی ٹکر سے دو پاکستانیوں کی جان لے لی، پولیس اور پاکستانی کمیونٹی ذرائع کے مطابق ضیا اور علی جو آپس میں قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں عیدکی رات گئے اپنی گاڑی میں گھر سے کافی پینے نکلے تو مخالف سمت سے آنے والی ایک کار نے اچانک لین بدل کر ان کی کار کو ٹکر مار دی سومیل کی رفتار سے ٹکرانے کی شدت نے کار کے پرخچے اڑا دیئے اور کار میں سوار دونوں پاکستانی امریکن جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ایڈیسن نیوجرسی کی پولیس کو پندرہ سالہ طالبعلم کے بازو پر کندہ نوٹ سے معلوم ہوا ہے کہ وہ خودکشی کرنے جارہا ہے تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ دونوں افراد کی تدفین نیوجرسی کے قبرستان میں عیدکے روزکردی گئی۔