لاہور سمیت ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

 لاہور(خصوصی نامہ نگار) لاہور سمیت ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی۔ عید کی نماز مساجد کے علاوہ بڑے میدانوں میں بھی ادا کی گئی اور ان اجتماعات میں ملکی سلامتی اور مسلم امہ کے اتحاد کے لئے دعائیں مانگی گئیں جبکہ کراچی میں قیام امن اور ملک کو درپیش دہشت گردی کے عفریت سے نجات کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ خطیب حضرات نے نماز عید کے اجتماعات میں عید الاضحیٰ کی اہمیت اور فلفسہ قربانی پر تفصیلی اظہار خیال کیا، جس کے بعد فرزندان اسلام سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانور وں کی قربانی دی، صوبائی دارالحکومت میں نماز عید کے بڑے اجتماعات بادشاہی مسجد، جامع مسجد داتا دربار، جامع مسجد منصورہ، قذافی سٹیڈیم ،مسجد وزیر خان، جامعہ اشرفیہ، جامعتہ المنتظر، جامعہ نعیمیہ، باغ جناح، ریس کورس پارک، مینار پاکستان ، مسجد شہدا، جامعہ رحمانیہ، جامعہ غوثیہ رضویہ گلبرگ، فردوس مارکیٹ چوک سمیت شہر کی مساجد ، میدانوںاور عید گاہوں میں منعقد ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...