منیلا(این این آئی) وسطی فلپائن میں شدید زلزلے کے بعد مرنے والے افراد کی تعداد 151 تک پہنچ گئی۔ سینکڑوں لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ لاشوں کا نکالنے کا کام جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جزیرہ بوہول میں مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 12 منٹ آنے والے 7.2 شدت کے زلزلے سے علاقے میں قائم کئی تاریخی چرچ، عمارتیں اور پل ملبے کا ڈھیر بن گئے۔