نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں کوئلہ بلاکس کی الاٹمنٹ کے معاملے میں حزبِ اختلاف نے وزیر اعظم منموہن سنگھ کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کوئلہ امور کے سابق سیکرٹری سی پی پاریکھ نے تفتیش کے دوران سی بی آئی کو بتایا کہ کوئلہ بلاک کی الاٹمنٹ کے معاملے میں حتمی فیصلہ وزیراعظم کا تھا لہٰذا ان کا نام بھی سازش میں شامل ہونا چاہیے۔پی سی پاریکھ کے الزامات کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک بار پھر وزیر اعظم کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔پی سی پاریکھ نے کہا کہ ان کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے فیصلے میں کچھ بھی غلط نہیں تھا۔