7 دن گزرنے کے باوجود بھارتی حراست سے امریکی جہاز نہ چھڑایا جا سکا

نئی دہلی(این این آئی)بھارت نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی کمپنی کے جہاز کے عملے کو حراست میں لے لیا ،جہاز پر بڑی تعداد میں اسلحہ لدا ہوا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پریس کانفرنس میں بھارتی حکام نے بتایا کہ ایم وی سیمین گارڈ اوہائیو کو بارہ اکتوبر کو بھارتی سمندری حدود میں بغیر اجازت داخل ہونے پر بھارتی کوسٹ گارڈز نے قبضے میں لے لیا تھا۔ امریکی جہاز اب بھی تامل ناڈو کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہے۔ امریکی جہاز کے عملے کے پینتیس اراکان میں بھارتی، برطانوی، یوکرین اور ایسٹونیا کے شہری بھی شامل ہیں۔جہاز کی مالک امریکی کمپنی ایڈوانفورڈ نے کہا ہے کہ جہاز بحرہ ہند میں بحری قزاقی کے خلاف جاری آپریشن میں شامل تھا۔بھارت حکام اور امریکی سکیورٹی فرم کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...