گجرات(نامہ نگار) (ق) لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین، سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی، سابق ضلع ناظم چودھری شفاعت حسین، شافع حسین اور سالک حسین نے عید کی نماز گجرات میں ادا کی اور اپنے آبائی قبرستان بھی گئے۔ بعدازاں چودھری ظہورالٰہی ہاﺅس میں پارٹی رہنماﺅں، کارکنوں کے علاوہ تاجروں، صنعتکاروں اور محنت کشوں کی تنظیموں کے عہدیداروں، ارکان اسمبلی، سابق ناظمین اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے ان سے ملاقاتیں کیں اور عید کی مبارکباد پیش کی۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ق) لیگ ملک و قوم اور عوام کی خدمت اور ظلم کی مخالفت جاری رکھے گی، پاکستان کی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور ترقی کو ہر بات پر ترجیح دی جائیگی اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ ملک و قوم کیلئے ہر قربانی دینے کا عہد کیا جا رہا ہے۔ شجا عت حسےن نے کہا ہے کہ ہماری جماعت بلدےا تی الےکشن مےں بھرپور طر ےقہ سے حصہ لیگی اور کامےابی حاصل کرےگی کےونکہ ہر جگہ پر ہمارے مضبوط امےدوار ہےں۔ صوبائی حکومت پری پول الےکشن دھاندلی کے ر ےکارڈ توڑ رہی ہے، حلقہ بندےوں مےں من مانی کی جا رہی ہے۔ قصور کے بعض حلقے بھارت کےساتھ ملا دئیے گئے ہےں۔ وہ عےد کے روز ظہور پےلس مےں مےڈےا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہو ں نے کہا کہ عوام چار ماہ کے اندر ہی حکمرانو ں سے تنگ آگئے ہےں۔ عوام لوڈشےڈنگ کو بھول چکے ہےں، اب بل دےنے کی بجائے مےٹر ہی کٹوا دےنگے کےونکہ روٹی مہنگی کر دی گئی ہےں۔ انہوں نے کہا کہ کابےنہ مےں شمولےت کےلئے وزےر کا لاہورےا ہونا شرط ہے۔
شجاعت/ پرویز الٰہی
عوام کی خدمت، ظلم کی مخالفت جاری رکھیں گے: شجاعت، پرویز الٰہی
عوام کی خدمت، ظلم کی مخالفت جاری رکھیں گے: شجاعت، پرویز الٰہی
Oct 19, 2013