لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین عدنان اکمل اور جنوبی افریقہ کے روبن پیٹرسن پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے پر میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ ابوظہبی ٹیسٹ کے دوران عدنان اکمل اور روبن پیٹرسن کے درمیان مس انڈرسٹینڈنگ ہو گئی تھی جس کی فیلڈ امپائر اور ٹی وی امپائر نے میچ ریفری کو رپورٹ کی تھی۔ آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر میچ ریفری ڈیوڈ بون نے دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔ ڈیوڈ بون کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے کھیل کے دوران ایک دوسرے کے خلاف جسمانی ایکٹ کا مظاہرہ کیا تھا جس کی کھیل میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔