لاہور (سپورٹس رپورٹر) نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 3-5 سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں ہونے والے ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کو پہلے ہاف کے دوران مدمقابل ٹیم کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا رہا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر 1-2 کی برتری حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم نے دوسرے ہاف میں مزید 3 گول کرکے میچ 3-5 سے جیت لیا۔ انٹرنیشنل سپر ہاکی سیریز 9 اے سائیڈ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ پانچ پانچ گول سے برابر رہا۔ پاکستان کی جانب سے محمد دلبر نے تین جبکہ شفقت رسول اور رضوان جونیئر نے ایک ایک گول سکور کیا۔ پرتھ میں جاری ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان شاندار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ پاکستان ٹیم نے پہلے ہاف میں تین صفر سے برتری حاصل کر رکھی تھی جبکہ دوسرے ہاف میں ارجنٹائن ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کم بیک کیا۔ اور پاکستان کی چار گول کی برتری کا نہ صرف ختم کیا بلکہ ایک گول کی سبقت حاصل کر لی۔ پاکستان ٹیم نے میچ کے آخری لمحات میں گول کر کے میچ پانچ پانچ گول سے برابر کیا۔ 17 سے 20 اکتوبر تک منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا آخری لیگ میچ آج آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔