اللہ اور نبی کی اطاعت دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضامن ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد

اللہ اور نبی کی اطاعت دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضامن ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اور نبی پاک کی اطاعت‘ فرمانبرداری اور اپنی خواہشات کی قربانی دینے میں دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ قربانی کا مفہوم ہی یہی ہے کہ ہمارا جینا اور مرنا درحقیقت پوری زندگی اللہ ہی کیلئے ہے۔ زندگی کا مقصد اللہ کی بندگی ہے اور اس کے اظہار کیلئے اپنی زندگی اور خواہشات کی قربانی سے دریغ نہ کرنا ہی ہماری بندگی کا شیوہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی قربانی انسانی تاریخ میں منفرد اور بلند مقام رکھتی ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کی کامل اطاعت تسلیم و رضا کا اظہار ہی درحقیقت ایمان کا تقاضا اور بندگی کی حقیقی علامت ہے۔ اللہ ہمیں ان کے اسوہ حسنہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...