اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان نے کہا ہے کہ بڑی نیوکلیئر پاورز طاقتیں عالمی تحفیف اسلحہ کے معاملے پر اسکی حمایت کے دعوﺅں کے باوجود صرف زبانی جمع خرچ سے کام لے رہی ہیں۔ انہوں نے تمام ممالک کیلئے برابری کے طور پر بلاامتیاز سکیورٹی پر زور دیا۔ جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی نمائندہ ضمیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کو بھی دوسرے ممالک کی طرح اقوام متحدہ کی پوری تحفیف اسلحہ مشینری کے حوالے سے کئی امور پر تشویش ہے۔ ڈیڈ لاک موجودہ سٹرٹیجک حقائق کے باعث ہے۔
ضمیر اکرم
عالمی طاقتیں تحفیف اسلحہ کے معاملے پر زبانی جمع خرچ سے کام لے رہی ہیں: پاکستان
Oct 19, 2014