لاہور (وقائع نگار خصوصی) فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کے بلوں میں حالیہ اضافہ کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ مقامی وکیل شیراز ذکا کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر حالیہ اضافہ عوام کے جیبوں پر اربوں روپے ڈاکہ مارنے کے مترادف ہے۔ حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے انہیں مختلف طرح کے ٹیکسوں میں الجھا کر تنگ کر رہی ہے۔ بجلی کے بلوں میں حالیہ اضافہ آئین کے آرٹیکل 25 کی سنگین خلاف ورزی ہے، اضافے کو کالعدم قرار دے۔
اضافہ چیلنج
فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کے بلوں میں حالیہ اضافہ ہائیکورٹ میں چیلنج
Oct 19, 2014