دھرنوں کی سازش ناکام،عمران انتشار کی سیاست کر رہے ہیں: پرویزرشید

 اسلام آباد (آن لائن ) وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 2018ءمیں ہونگے اور اس سے پہلے ترقی اور عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مکمل کیا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی سازش ناکام ہوگئی ہے اور عمران خان تعصب اور انتشار کی سیاست کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو نئے پاکستان کی باتیںکر رہے ہیں انہیں پہلے نیا خیبر پی کے بنانا چاہئے۔ پرویزرشید نے سوال کیا کہ نیا پاکستان بنانے والے شیخ رشید اور ق لیگ کی بیساکھیاں کیوں استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انارکی اور انتشار کی سیاست کے ذریعے ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکا نہیں جا سکتا۔
پرویزرشید

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...