سرگودہا (نامہ نگار) وائس چےئرمےن تحرےک انصاف شاہ محمود قرےشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پےپلز پارٹی دونوں مُک مُکا کے ذرےعے عوام کا خون نچوڑ رہی ہےں، دونوں جماعتیں اب عوام کی نظروں مےں بے نقاب ہوچکی ہےں، 2015ءالےکشن کا سال ہے، قوم تےاری کرے، تحرےک انصاف جس تبدےلی کیلئے کررہی ہے وہ ےقےنی ہوچکی ہے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے انعام الحق پراچہ کی رہائشگاہ پر پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تحرےک انصاف کے مرکزی رہنماﺅں کی سرگودہا آمد کے موقع پر تحرےک انصاف کے پی پی 28 کے ٹکٹ ہولڈر حسن انعام پراچہ نے انکے اعزاز مےں اےک عشائےہ بھی دیا۔ عشائےہ میں سابق اےم اےن اے اور سابق ضلع ناظم انعام الحق پراچہ‘ سابق اےم پی اے انوار الحق پراچہ‘ سابق اےم اےن اے ہارون احسان پراچہ‘ سابق وزےراعلیٰ پنجاب مےاں افضل حےات، سےنئر رہنما امےن اسلم‘ تےمور اسلم‘ انصر اقبال ہرل‘ عنصر مجےد نےازی اور دےگر مقامی اور مرکزی رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق چےئرمےن ضلع کونسل اور سابق اےم پی اے فرخ جاوےد گھمن نے اپنے بےٹے فےصل جاوےد گھمن سمےت تحرےک انصاف میں شمولےت کا اعلان کیا۔ تحرےک انصاف کے وائس چےئرمےن شاہ محمود قرےشی نے سرگودہا میں تحرےک انصاف کے عظےم الشان جلسہ عام اور اسکے بہترےن انتظامات پر پراچہ برادران کو مبارکباد دی۔ قبل ازےں تحرےک انصاف کے چےئرمےن عمران خان جب اپنے ہےلی کاپٹر کے ذرےعے سرگودہا ائربےس پہنچے تو سابق اےم اےن اے اور سابق ضلع ناظم انعام الحق پراچہ نے انکا استقبال کیا۔
شاہ محمود