کراچی (آئی این پی) بختاور اور آصفہ نے اپنے بھائی بلاول کے باقاعدہ سیاست میں آنے پر انکی رونمائی کیلئے ہفتہ کو کارساز پر ہونیوالے جلسہ کے آغاز سے قبل اپنے ٹویٹر پیغامات میں بھائی کیلئے دعا اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ بختاور نے اپنے پیغام میں کہاکہ جلسہ گاہ میں عوام کا سمندر ہے اور جس نے بھی یہ عوامی سمندر دیکھنا ہو وہ اپنے ٹی وی کو آن کرے، ہم ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار ہیں۔ آصفہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔