پاکستان، افغانستان اور چین کے مابین 2 روزہ کانفرنس آج شروع ہو گی سرتاج عزیز کا خصوصی خطاب ہو گا

Oct 19, 2014

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان کے ہمسایہ ممالک چین اور افغانستان کے مایہ ناز اسکالرز، سفارتی ماہرین، تھنک ٹینکس کے نمائندے و دیگر مندوبین دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والی دوروزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں جو آج مقامی ہوٹل میں شروع ہو رہی ہے۔ کانفرنس کے میزبان اور پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ نیٹو اور امریکی افواج کے افغانستان سے ممکنہ انخلاءکے تناظرمیں خطے کے اہم ترین ممالک چین، پاکستان اور افغانستان کے کلیدی تھنک ٹینکس کے مابین ڈائیلاگ وقت کی اشد ضرورت سمجھاجا رہا تھا، سینیٹر مشاہد جوکہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین بھی ہیں ، نے مزید کہاکہ کانفرنس کا مقصد افغانستان کے ساتھ علاقائی تعاون کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس روڈ میپ کا تعین کرنا ہے، کانفرنس کے دوسرے دنِ کے اختتامی سیشن سے وزیراعظم کے مشیر برائے عالمی امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز خصوصی طور پر شرکت کرتے ہوئے اظہارِ خیال کریں گے۔
سہ فریقی کانفرنس

مزیدخبریں