این اے 125 دھاندلی کیس: انکوائری کمشن کے بیان پر جرح مکمل

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) الیکشن ٹربیونل نے این اے 125 انتخابی دھاندلی کیس میں انکوائری کمشن کے بیان پر جرح مکمل کرلی۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے کہا کہ انکوائری کمشن کی رپورٹ حقائق کے برعکس تیار کی گئی۔ رپورٹ کے بہت سے مندرجات سے قطعی طور پر متفق نہیں ہیں۔ این اے 125سے ناکام امیدوار حامد خان کے وکیل نے کہا کہ عام انتخابات کے دوران اس حلقہ میں کھلے عام دھاندلی کی گئی جس کی بناءپر اس حلقے کے انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔ عدالت نے انکوائری کمشن کے بیان پر جرح مکمل کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کیلئے طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
این اے 125

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...