لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے گلو بٹ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے واقعہ کے مزید گواہوں کو بیانات قلمبند کرنے کیلئے طلب کر لیا۔ سماعت کے موقع پر گلو بٹ مونچھوں کو تا¶ دیکر سینے پر پاکستانی پرچم لگائے مسکراتے ہوئے عدالت میں پیش ہوا۔ واقعہ کا ایک گواہ سب انسپکٹر صفدر عباس بھی عدالت میں پیش ہوا جس پر عدالت نے جرح مکمل کر لی۔ اب تک سب انسپکٹر سمیت پانچ پولیس اہلکاروں نے بیانات قلمبند کروا دیئے ہیں۔ مقدمے میں کل گواہوں کی تعداد 12 ہے۔ پولیس اہلکاروں نے بیانات میں کہا ہے کہ گلو بٹ نے پولیس پر فائرنگ کی اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی جس سے حالات مزید خراب ہوئے۔ میڈیا سے گفتگو میں گلو بٹ نے کہا کہ وہ سماجی کارکن ہے‘ میں نے پہلے بھی انسانیت کی خدمت کی اور مستقبل میں بھی انسانیت کی خدمت جاری رکھوں گا۔
گلو بٹ کیس