سوات: پک اپ کھائی میں گرنے سے ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق

Oct 19, 2014

سوات (ایجنسیاں)کالام، بجلی گھرکے قریب پک اپ کھائی میں جا گرنے سے ماں بیٹے سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق، تین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ،کالام ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ سڑک کی خرابی کے باعث پیش آیا، مقامی ذرائع کے مطابق گھبرال سے آنے والی پک اپ ڈھائی ہزار میٹر کے قریب گہری کھائی میں جا گری۔ جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔
4 جاں بحق

مزیدخبریں