واشنگٹن(آن لائن) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بوسٹن میں چینی سفارتکار ینگ جیشی سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ یر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے ملکی دورے پر آئے ہوئے چینی سفارتکار کو اپنی رہائشگاہ پر ڈنر پر مدعو کیا اور ان کیساتھ دوطرفہ تعلقات‘ اہم علاقائی و عالمی امور اور خصوصاً دوٹوک ممالک کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ مذاکرات کا یہ سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
جان کیری مذاکرات