خصوصی عدالت میں مشرف کیخلاف آئین شکنی کیس کی سماعت منگل کو ہوگی

Oct 19, 2014

اسلام آباد (ثناءنیوز) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کیخلاف آئین شکنی کیس کی سماعت منگل21 اکتوبر کو ہوگی۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹس یاور علی خان پر مشتمل تین رکنی خصوصی عدالت سماعت کرے گی۔ گزشتہ سماعت پر مشر ف کے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل مکمل کر لئے تھے۔ اب پراسیکیوٹر محمد اکرم شیخ اس درخواست کے جواب میں اپنے دلائل دیںگے۔
خصوصی عدالت

مزیدخبریں