اسلام آباد (آن لائن) قومی سلامتی اور امور خارجہ سے متعلق وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز آج اتوار کو کابل جائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دورے کا مقصد افغان صدر اشرف غنی احمد زئی کوو زیراعظم کی طرف سے پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت دینا ہے۔مشیر خارجہ افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقات کریں گے اور دوطرفہ اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ کا دورہ نئی افغان قیادت کے ساتھ پاکستان کے مسلسل مذاکراتی عمل کا حصہ ہے۔