لاہور(خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن ےونےورسٹی کے زےر اہتما م ”تعلےم مےں مےڈےا کا کردار“کے موضوع پر سےمےنار مےں ماہر ےن تعلےم اور مےڈےاسے وابستہ کالم نگاروں نے تعلےمی اداروں مےں رےسرچ کے فقدان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس امےد کا اظہار کےاہے کہ جسطرح مےڈےا دےگر شعبہ ہائے زندگی مےں اپنی ذمہ داری ادا کررہاہے اسی طرح مےڈےا کو تعلےم کے شعبہ مےں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ان خےالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن ےونےورسٹی رےجنل کےمپس لاہور مےں سےمےنار سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے کےا مقررےن مےں گورنمنٹ کالج ےونےورسٹی فےصل آباد کے وائس چانسلر پروفےسر ڈاکٹر محمد علی ،امت ےونےورسٹی شعبہ ابلاغےات کے چےئرمےن پروفےسر ڈاکٹر مجاہد منصوری،معروف کالم نگارپروفےسر نعےم مسعود، ےاسر پےرزادہ ،رےجنل ڈائرےکٹر لاہوررسول بخش بہرام ،محمد نصےر الحق ہاشمی اورذاکر اللہ خان شامل تھے پروفےسر ڈاکٹر محمد علی کاکہناتھاکہ پاکستان مےں بڑھتی ہوئی آبادی کے پےش نظر ےونےورسٹےاں وہ کردار ادا نہ کرسکی جو انہےں کرنا چاہےے تھامےڈےا پارٹنر آف اےجوکےشن ہے اس لئے مےڈےا اور ماہرےن تعلےم کو ملکر خامےوں کو دورکرنا چاہےے پروفےسر ڈاکٹر مجاہد منصوری کاکہناتھاکہ مےڈےا سوسائٹی کا حقےقی کردار ادا نہےں کررہابلکہ ےہ پاور فل سوسائٹی کے اےجنٹ کا کرداراداکررہاہے جو حکومتوں کو بناتا اور گراتا بھی ہے معروف کالم نگارےاسر پےرزادہ کاکہناتھاکہ پاکستانی ےونےورسٹےوں مےں رےسرچ ختم ہوتی جارہی ہے ےونےورسٹےوں اورہائر اےجوکےشن مےں سےاستدانوں کی مداخلت ختم ہونی چاہےے اسی طرح ہائر اےجوکےشن کو ےونےورسٹےوں کی رےکنگ نکالنے کی بجائے ےہ کام مےڈےا کو کرنے دےنا چاہئے۔
مےڈےا کو تعلےم کے شعبہ مےں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا: مقررین
Oct 19, 2015