لاہور (آن لائن) اے این پی کی رہنما بیگم نسیم ولی خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں نادرا والے پختونوں کے ساتھ بہت زیادتی کررہے ہیں ایک زمانہ تھا کہ سیاستدان حکومت سے پلاٹ اور گاڑیاں لینے سے انکار کیاکرتے تھے۔ آج تو ایک ایک گھر میں گاڑیوں کی بھرمار اور پلاٹ لینے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔ عمران خان کو نیا پاکستان بنانے کا موقع دیا لیکن وہ نیا پاکستان بنانے میں ناکام رہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کی ایک سیٹ کیلئے سیاستدانوں نے کروڑوں روپے داﺅ پر لگا دیئے اگر یہ پیسہ غریب عوام پر خرچ کیا ہوتا تو معاشرے کی بہت اصلاح ہوتی کروڑوں وپے صرف ایک سیٹ کا نہیں انا کا مسئلہ تھا ایک سیٹ سے حکومت نہیں بدلتی۔ انہوں نے کہا نیا پاکستان بنانے کے نام پر عمران خان نے پختونوں کو بے وقوف بنایا کے پی کے میں ہسپتالوں، تعلیم اور پولیس کا نظام وہی کا وہی ہے بلکہ اس سے بھی بدتر ہے۔
نسیم ولی
عمران نے نیا پاکستان کے نام پر پختونوں کو بے وقوف بنایا‘ پنجاب میں نادرا والے زیادتی کررہے ہیں: بیگم نسیم ولی
Oct 19, 2015