پشاور: باچا خان ائر پورٹ پر ملازمین میں ہاتھاپائی، انجینئرز کی ہڑتال کے بعد فلائٹ آپریشن عارضی طور پر بند

Oct 19, 2015

پشاور (این این آئی) باچا خان ائر پورٹ پر انجینئرز نے ہڑتال کر کے پشاور سے اندرون و بیرون ملک جانی والی پروازوں کو کلیئرنس دینے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے ائر پورٹ سے آپریشن عارضی طور پر بند ہو گیا۔ ملازمین میں نائٹ شفٹ ختم کرنے پر تکرار ہوئی اوربات ہاتھا پائی تک پہنچی جس کے بعد انجینئرز نے ہڑتال شروع کر دی۔ کوالالمپور، ابوظہبی اور کراچی جانے والی فلائٹ کلےئرنس نہ ملنے اور فیول فراہم نہ ہو نے کی وجہ سے پی آئی اے کے طیارے اڑان نہ بھر سکے۔
باچا خان ائرپورٹ

مزیدخبریں