بنوں (صباح نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا میپ کے علاقہ کسی سیاسی یا مذہبی پارٹی نے پختونوں کے الگ شناخت کی بات نہیں کی، پشتونوں کیلئے الگ صوبہ سمیت نیشنل پراجیکٹس میں پشتونوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق دیئے جائیں، ملک میں 2 لاکھ سے زائد پشتونوں کی شناخت بلاک کرکے انکی شہریت کو چیلنج کیا گیا ہے۔ ہماری بھی کچھ غلطیاں اور سستیاں ہیں کہ کسی کو اسلام کی خدمت تو کسی کو امریکہ کے خلاف لڑنے پر جگہ دی۔ اپنے علاقوں میں غیرملکیوں کو مضبوط بنایا جس کی سزا ہم آج بھگت رہے ہیں اور گزشتہ 40 سالوں سے جاری اس جنگ میں 10 لاکھ سے زائد پشتونوں کو قتل کیا گیا۔ تمام قربانیوں اور محب وطن ہونے کے باوجود بھی ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔
محمود اچکزئی