ارباب غلام رحیم سے ذوالفقار مرزا کی ملاقات، بلدیاتی الیکشن ملکر لڑنے پر اتفاق

تھرپارکر (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم اور ذوالفقار مرزا نے بلدیاتی انتخابات ملکر لڑنے پر اتفاق کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ارباب غلام رحیم نے کہا کہ ہم دونوں ماضی کی تمام تلخیاں بھلاکر بلدیاتی انتخابات میں ملکر پی پی کا مقابلہ کریں گے۔ ذوالفقار مرزا اور میں آصف زرداری کے قریبی دوست تھے، لوگوں نے ہم میں غلط فہمیاں پیدا کیں جن لوگوں نے غلط فہمیاں پیدا کیں وہ آج آصف زرداری کے ساتھ ہیں۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ ضلع بدین میں جو امیدوار اہل ہوگا اسے ملکر منتخب کریں گے۔ آصف زرداری اور فریال تالپور سندھ کا 90 فیصد بجٹ کھا جاتے ہیں۔ سندھ کا سودا ہوتا دیکھ کر پارٹی سے علیحدگی اختیار کی۔
ارباب/ ذوالفقار/ ملاقات

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...