لاہور(آئی این پی) چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جوڈیشل کمشن کا اجلاس کل 20 اکتوبر کو ہو گا جس میں لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منظور احمد ملک اور سینئر جج جسٹس طارق مسعود کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کے حوالے سے غور کیا جائے گا ۔ سپریم کورٹ میں ججز کی دو آسامیاں خالی ہیں جبکہ تیسری آسامی 12 اکتوبر کو جسٹس سرمد جلالی عثمانی کی ریٹائرمنٹ پر خالی ہو جائے گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے لیے جسٹس اعجازالحسن کے نام پر غور کیا جائے گا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمشن کا اجلاس کل ہو گا
Oct 19, 2015