احتساب نظام ایسا ہونا چاہئے جو کرپشن پر وزیراعظم کو بھی ہتھکڑی لگا سکے: عمران

لاہور (آئی این پی) چیئرمین پاکستان تحر یک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کا ایسا نظام ہونا چاہئے جو کرپشن پر وزیر اعظم کو بھی ہتھکڑی لگا سکے‘ مسلم لیگ (ن) کا دھاندلی پروگرام جمہوریت کے خلاف کسی سازش سے کم نہیں‘ تحریک انصاف ملک سے کرپٹ انتخابی نظام کے خاتمے کیلئے جنگ لڑ رہی ہے ‘جب تک الیکشن کمشن کے موجودہ صوبائی ارکان موجود ہیں شفاف انتخابات ممکن نہیں ہو سکتے‘ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف پنجاب بھر میں کارکنوں کے ساتھ ملکر کامیابی حاصل کریگی اور مسلم لیگ (ن) کے کسی جھرلو منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے نظرئیے کو دنیا کی کوئی طاقت تبدیل نہیں کر سکتی اور تحریک انصاف کے اصولی موقف کی وجہ سے ہی عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور کسی کو اس بات پر شک نہیں ہونا چاہئے کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے اور آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دے گی اور آنیوالی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی وفاقی اور پنجاب کے حکومت کے منصوبوں میں بہت بڑی بڑی کرپشن ہو رہی ہے مگر جب حکمران خود کرپٹ ہوں تو وہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کیسے کریں گے۔ خیبر پی کے میں ہم نے احتساب کا ایسا ادارہ قائم کر دیا جو ہمارے وزراء کو بھی کرپشن کرنے پر پکڑ سکتا ہے اور اس حوالے سے ہمارے ایک وزیر بھی پکڑے جا چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...