اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت خزانہ میں داسو ڈیم منصوبے سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، نمائندہ ورلڈ بنک، وزارت پانی و بجلی اور منصوبہ بندی کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں داسو ڈیم منصوبے کی تعمیر کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ منصوبے کیلئے ٹھیکہ مارچ 2016ء میں دیا جائیگا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت بجلی کی طلب و رسد میں فرق دور کرنا چاہتی ہے۔ اجلاس کو داسو ہائیڈرو پاور منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ عالمی بنک حکام نے کہا کہ منصوبے کیلئے 10 عالمی کمپنیز نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ یہ کمپنیاں منصوبے کی بولی میں شرکت کرنا چاہتی ہیں۔
وزارت خزانہ نے داسوڈیم کی تعمیر کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی
Oct 19, 2015