دنیا کی بقاءکا دارومدار موسمیاتی تبدیلی پر ہے‘ عالمی برادری فوری اقدامات کرے : جان کیری

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ دنیا کی بقا کا دارومدار موسمیاتی تبدیلی اور اس کے نتیجے میں اربوں افراد کی غذائی ضروریات پر پڑنے والے اثرات سے منسلک ہے۔ اس سلسلے میں عالمی برادری فوری اقدامات کرے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی میں ”میِلان ایکسپو“ سے خطاب کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے زرعی پیداوار میں اضافے میں ناکامی کا معاملہ بین الاقوامی خطرے کا باعث ہے۔ یہ اربوں افراد کی غذائی ضروریات پر پڑنے والے اثرات کا بھی معاملہ ہے۔ زرعی پیداوار میں اضافے میں ناکامی بین الاقوامی خطرے کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں بارے غلط فہمی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور اس کے نتائج بھوک کے علاوہ دوررس نوعیت کے حامل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی محض عالمی غذائی سلامتی کا نہیں بلکہ دنیا کی سلامتی کا معاملہ ہے۔ جان کیری نے کہا کہ یہ اتفاقیہ امر نہیں کہ شام میں خانہ جنگی سے قبل، ملک تاریخ کی بدترین خشک سالی کا شکار رہا جس کے نتیجے میں 15 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جس سے سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ جان کیری نے عالمی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ موسماتی تبدیلی کے خلاف فوری اقدام کریں۔

ای پیپر دی نیشن