لاگوس (اے پی پی) نائیجیریا میں دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف لڑائی میں شکست پر فوج کے جرنیل کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا۔ فوج کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جنرل اینیٹام رانسوم کو بوکو حرام کے خلاف لڑائی میں شکست اور فوج کے اسلحہ پر بوکو حرام کے قبضے کے الزام میں ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق یہ کارروائی کورٹ مارشل کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ کارروائی میں متعلقہ جرنیل کو قصور وار ٹھہرایا گیا تھا۔
برطرف