اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کے مکینوں کے لئے اچھا اور خوشگوار موسم الرجی کی شکایت لے کر آتا ہے۔ موسم بہار میں پولن الرجی کا سامنا ہوتا ہے تو پھر جولائی ، اگست اور ستمبر میں بھنگ اور گھاس سے الرجی ہو جاتی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق الرجی میں معاون درختوں کی کٹائی کی وجہ سے پولن الرجی کے خطرے میں 23 فیصد کمی ہوئی ہے مگر یہ خطرہ ابھی مکمل طور پر نہیں ٹل سکا ہے ۔ جبکہ بھنگ اور گھاس سے پیدا ہونے والی الرجی بھی آنکھوں سے پانی بہنے اور مسلسل نزلہ و زکام کی وجہ ہے ۔ شہری اس حوالے سے دیسی طریقے استعمال کر کے اس سے بچ سکتے ہیں۔
پولن الرجی
اسلام آباد کے مکینوں کو پولن الرجی کا سامنا
Oct 19, 2015