اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران بلاسٹنگ مقاصد کے لئے بارود کی نقل و حمل کے جاری لائسنس معطل کر دئیے ہیں۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق بارود کی نقل و حمل کے جاری لائسنس پورے ملک میں معطل کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ محرم کے دوران اسلحہ کی نمائش اور ساتھ لے کر چلنے کے اجازت نامے بھی معطل کر دئیے گئے ہیں۔
لائسنس معطل